ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

512 کلو پیاز پر 2 روپے 49 پیسے منافع، بھارتی کسان چکرا کر رہ گیا

       
مناظر: 375 | 25 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سولاپور کے ایک کسان کو اس وقت سخت صدمہ پہنچا جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اس نے ایک آڑھتی کو اپنے 512 کلو گرام پیاز کی فروخت کی مد میں محض 2 روپے 49 پیسے کا منافع کمایا ہے۔
خبر ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سولاپور کی تحصیل بارشی میں رہنے والے 63 سالہ کسان راجندر چوہان نے بتایا کہ سولاپور مارکیٹ یارڈ میں اس کی پیاز کی پیداوار کی قیمت 1 روپیہ فی کلو گرام تھی اور تمام کٹوتیوں کے بعد اسے یہ معمولی رقم اپنے خالص منافع کے طور پر ملی۔
میں نے سولاپور میں پیاز کے ایک تاجر کو پانچ کوئنٹل سے زیادہ وزنی پیاز کے 10 تھیلے فروخت کے لیے بھیجے تھے۔ لیکن لوڈنگ، ٹرانسپورٹ، مزدوری اور دیگر کے چارجز کو کاٹنے کے بعد، مجھے صرف 2 روپے 49 پیسے کا منافع ملا۔
کسان کے مطابق آڑھتی نے اسے 100 روپے فی کوئنٹل (100 کلو گرام) کا ریٹ دیا۔ اس کے پیازوں کا مجموعی وزن 512 کلوگرام تھا جن کی قیمت 512 روپے بنی اور کٹوتیوں کے بعد ڈھائی روپے سے بھی کم ہاتھ آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0