اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا حکمنامہ واپس نہ لینے پر کشمیر میں ہڑتال کا علان

       
مناظر: 949 | 25 Feb 2023  

جموں (نیو زڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں (سی سی آئی جے) نے دھمکی دی ہے اگر انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا حکمنامہ واپس نہ لیا تو ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی انتظامیہ نے یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
سی سی آئی جے کے صدر ارون گپتا نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کا مطالبہ ہے کہ حکام پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کاحکمنامہ فوری طور پر واپس لے تاکہ عوام کی بے چینی دو ر ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکام ہمارے احساسات و جذبات کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہمارے پاس سول سوسائٹیز، بار ایسوسی ایشن اور دیگر سے مشورہ کرکے ہڑتال کی کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چیمبر ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس میں تاجر برادری نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کر دیا اور مختلف بازاروں اور تجارتی انجمنوں کے شرکاءاور صدور نے متفقہ طور پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناءعام آدمی پارٹی نے بھی مقبوضہ جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی سخت مخالفت کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں آر ایس جموال، نرمل منہا اور کلدیپ کمار راو¿ نے جموں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوکر شاہی حکومت کی طرف سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی حوالے سے آمرانہ انداز میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0