\
بدھ‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پاکستان پر جھوٹے الزامات ،یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارت کو پوری دنیا میں ننگا کرکے رکھ دیا

       
مناظر: 775 | 26 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) فیک نیوز کے حوالے سےکام کرنے والے یورپی تحقیقاتی ادارے ای یو ڈس انفولیب کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارہ ایشین نیوز انٹرنیشنل (اےاین آئی) پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو جعلی میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث ہے۔
ای یو ڈس انفولیب نے اےاین آئی کو بیڈ سورس کا نام دے دیا ہے، ڈس انفو لیب کے مطابق اے این آئی جعلی نیٹ ورکس کودہلی سری واستا گروپ کے ذریعے چلاتا ہے۔
ڈس انفو لیب کا کہنا ہےکہ جعلی این جی اوز کے ذریعے اقوام متحدہ میں پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے کرائے جاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیےکو ای کرونیکل اور دیگر جعلی میڈیا اداروں کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے، پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو اے این آئی کے ذریعے جعلی میڈیا سائٹس پر وائرل کیا جاتا ہے۔یورپی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اے این آئی اُن افرادکا کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے جن کا وجود ہی نہیں ہے۔ڈس انفو لیب نےکہا ہےکہ اےاین آئی نے چارٹر آف میونخ کی خلاف ورزی کی جو کہ آزادی صحافت کے خلاف ہے۔