پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی میڈیا کا ایک اور پاکستان مخالف ڈرامہ بے نقاب

       
مناظر: 832 | 26 Feb 2023  

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف تقریباً ہر میدان میں ہی محاذ آرائی جاری رہتی ہے۔ اسی سلسلے میں بھارتی میڈیا کا پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی ادارے میں کام کرنے والے سینیئر افسر کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے کر میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔
منظر عام پر آنے والے اس بھارتی افسر کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر چندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کام کر رہا تھا۔بھارت اس الزام کے ذریعے پاکستان کے خلاف مذموم کارروائیوں کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے جبکہ بھارتی الزام سے پاکستان کو تو کوئی فرق نہ پڑا البتہ بھارتی ادارے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بدنام ہو رہے ہیں۔