پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے تاریخ کی لازوال جدوجہد کررہے ہیں:صدر آزاد کشمیر

       
مناظر: 672 | 26 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہاوس اسلام آباد میںمقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیم ”اوکجا ”کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ5اگست 2019کوبھارت نے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی بلکہ اس کے بعد45لاکھ غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حد بندی کی آڑ میں مقبوضہ علاقے پر ایک ہندو وزیر اعلیٰ مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے اورانسداد تجاوزات مہم کے نام پر کشمیری عوام کے گھر مسمارکررہی ہے۔انہیں زمینوں سے بے دخل اورجائیداد ووں سے محروم کررہی ہے ۔تاکہ اسرائیلی طرز پر یہاں ہندوئوں کو آباد کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیاجائے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ترکی ،برطانیہ،بلجیم اور امریکہ کے دورے کے دوران وہاں کے ارکان پارلیمنٹ اور حکومتی عہدارواں کے ساتھ ملاقاتوں میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحا ل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں رائے عامہ کشمیری عوام کے حق میں ہموار ہورہا ہے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت برہمی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر یکسو اور بھرپور موقف رکھتی ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل خود مسئلہ کشمیر کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیںجبکہ امریکہ اور یورپ بھی اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے تاریخ کی لازوال جدوجہد کررہے ہیںاور بھارت کشمیری خواتین کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہاہے۔ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہیں کہ وہ ایک غاصب کے ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہیں۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے صحافی یہاں کے مین سٹریم میڈیا میں کام کرکے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے اوکجا کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔اوکجا کے وفد میں حبیب اللہ شیخ،عبدالعزیز ڈیگو،نعیم الاسد،ارشد حسین،لطیف ڈار،ظہور احمد،محمد رفیق چوہدری ، شوکت علی اور محمد شہباز شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0