اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

وی ایچ پی، بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ، بھارت سے بڑی آواز بلند

       
مناظر: 286 | 26 Feb 2023  

بریلی(نیوز ڈیسک )بھارت میں مسلمانوں کی جماعت” اتحاد ملت” کے بانی مولانا توقیر رضا خان نے ہندوانتہاپسند تنظیموںوشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی)اور بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق توقیر رضا نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ہندوتوا گروپوں کے ہاتھوں دو مسلمانوں کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو ملک قانون کے مطابق یا پھر لاٹھی کے ذریعے چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری لاٹھی بھی کمزور نہیں ہے۔ انہوں نے وشوا ہندو پریشداور بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ16فروری 2023کوہریانہ کے علاقے بھیوانی میں دومسلمان نوجوانوں کو ایک کار میں زندہ جلایا گیالیکن ہم خاموش رہے۔ ہمارے بچوں کو جھوٹا الزام لگا کر قتل کیا گیا۔ توقیر رضا نے کہا کہ جب میٹنگوں اور مہاپنچایتوں میں ملزموں کی حمایت کی جاتی ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ قتل اور ہجومی تشدد ایک معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی لگا دی جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0