اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

ملک دشمن سرگرمیوں کا جھوٹا الزام ، مودی انتظامیہ نے 47کشمیری سرکاری ملازمین بر طرف کر دیے

       
مناظر: 499 | 27 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو تین ملازمین کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا جھوٹ االزام لگا کر آئین ہند کے آرٹیکل 311 کے تحت برطرف کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مودی کی کٹھ پتلی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحقیقات کے دوران پایا کہ تینوں ملک دشمن سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے ملازمین کی شناخت جونیئر انجینئر منظور احمد یتو، سوشل ویلفیئر میں تعینات سید سلیم اندرابی اور ایک استاد محمد عروف شیخ کے بطور کی ہے۔سرکاری ذرائع کے عائد کردہ الزام کے مطابق منظور احمد یتو نے دہشت گردوں کی حمایت کی خاطر لوگوں کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سید سلیم اندرابی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ محمد عروف شیخ پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ مودی کے کٹھ پتلی سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ اب تک 47سرکاری ملازمین کو آئین ہند کے آرٹیکل 311کی فعات کے تحت نوکریوں سے برطرف کر چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0