اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں باغی تنظیموں کے حملے تیز، نکسل باغیوں نے تین پولیس اہلکار ہلاک کر دیے

       
مناظر: 938 | 27 Feb 2023  

 

چھتیس گڑھ (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج نکسل علیحدگی پسندوںکے ساتھ ایک تصادم میں پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے تین اہلکار ہلا ک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ذراےع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جھڑپ صبح 9 بجے کے قریب جاگر گنڈہ اور کنڈیڈ گاو¿ں کے درمیان اس وقت ہوئی جب ڈی آر جی کی ایک ٹیم تلاشی آپریشن کیلئے جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں36سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر رامورام ناگ،33سالہ کانسٹیبل کنجم جوگا اور31سالہ اہلکار ونجم بھیما مارے گئے۔
یاد رہے کہ 20 فروری کو ریاست کے راج ناندعلاقے میں نکسلیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0