ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سورمائوں کی بہادری ، بنگلہ دیشی کسانوں نے 2بھارتی فوجیوں کے ہتھیار چھین لیے 

       
مناظر: 271 | 27 Feb 2023  
کولکتہ(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدپر بنگلہ دیشی کسانوں نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے دو اہلکار وں کوشدید زخمی کردیا اور ان کے ہتھیار چھین لیے۔
بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد کے قریب ایک کھیت میںسو سے زائد بنگلہ دیشی کسانوں کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں اور بنگلہ دیشی کسانوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔سرحدی چوکی نرملچر کے بی ایس ایف اہلکاروں نے بنگلہ دیشی کسانوں کو اپنے مویشیوں کو سرحد کے قریب کھیتوں میں لانے سے روک دیا۔کولکتہ میں بی ایس ایف کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ بنگلہ دیش کے سو سے زائد کسان بھارتی علاقے میں داخل ہوئے اور بی ایس ایف کے اہلکاروں پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مرشد آباد کے برہم پور سیکٹر میں ہونے والے اس حملے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور فوجیوں کا اسلحہ چھین کر بنگلہ دیش فرار ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0