سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے سرینگر اور اسلام آباد اضلاع میں مزید چار کشمیریوں کے مکانات ضبط کرلئے ہیں۔
نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے برتھانہ قمرواری میں تین اور اسلام آباد کے علاقے سنگم میں ایک مکان کو ضبط کیاہے۔