ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت میں 3 سالہ بچی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد ایئرفورس کے آفیسر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے 20 سالہ نوجوان ثمرک کو تین سالہ بچی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔
بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم حادثے کے بعد بچی کو اس کے اہلخانہ کے ہمراہ 3 اسپتالوں میں لے کر گیا تھا۔