پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مسلمانوں نے مدد کی

       
مناظر: 281 | 28 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے مسلمان ہمسایوں نے سنجے کی آخری رسومات کی ادائیگی میں اس کے اہل خانہ کی مدد کی۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسلمان ہمسائے سنجے شرما کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ سنجے شرما کا خاندان گائوں میں مقیم واحد پنڈت خاندان ہے اور آج اس کے دوستوں اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے آخری رسومات کی ادا ئیگی میں اس کے اہلخانہ کی مدد کی ۔مقامی لوگوں نے سنجے شرما کی میت کو کندھا دیا اور آخری رسومات کے لیے لکڑی کا بندوبست کیا۔ایک مقامی شہری مدثر احمد نے بتایا کہ وہ ہم میں سے ایک تھا۔ ہم نے اسے کبھی کشمیری پنڈت کے طور نہیں دیکھااورہم نے اسکی آخری رسومات کے لیے درکار ہر چیز کا انتظام کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور پنڈتوںکے درمیان سینکڑوں سال سے ایک گہرا رشتہ ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جب ہم نے یہ افسوسناک خبر سنی تو ہم سب گھر والوں کو تسلی دینے کے لیے پہنچ گئے اور آج آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔سنجے کے رشتہ داروں نے یہ بھی کہا کہ گائوں کے مسلمانوںنے ہمیشہ ضرورت کے وقت پنڈتوں کی مدد کی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0