جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی بی سی دفاتر پر چھاپے ، برطانوی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب سامنے معاملہ اٹھا دیا

       
مناظر: 733 | 2 Mar 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات میں نئی دلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا معاملہ اٹھایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے یہ معاملہ ایس جے شنکر سے نئی دلی میں ایک ملاقات کے دوران اٹھایا ۔ جیمز کلیورلی گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دلی میں ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گزشتہ ماہ بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا معاملہ اٹھایا ہے ۔
واضح رہے کہ برطانوی سیاست دانوں نے گزشتہ ہفتے دارلعوام میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی حکومت کے ساتھ رابطوں پر برطانوی حکومت سے سوال کیاتھا۔ 2002میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار کے بارے میں بی بی سی کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم جاری کئے جانے کے بعد نئی دلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے ۔ بھارت میں اس دستاویزی فلم پر پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0