پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں پر اپنی ہی زمین تنگ ، لاکھوں کنال اراضی مودی سرکار نے ہتھیا لی

       
مناظر: 920 | 3 Mar 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم کو روک دیا ہے۔اس مہم کے تحت جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 20 لاکھ کنال( 2.5 لاکھ ایکڑ) اراضی کو خالی کرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا اورہزاروں لوگوں کو زمینوں سے بے دخل کیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم ایک بڑے تنازعہ میں تبدیل ہو گئی تھی، جموں وکشمیر میں اس مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہا تھا۔
ایک سینئر ریونیو اہلکار نے بتایا کہ لوگوں کے قبضے میں ریاستی اراضی کے بڑے حصے کو پہلے ہی واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔ ریونیو حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اب تک حاصل کی گئی زمین کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔افسر نے اعتراف کیا کہ ایسی شکایات ہیں کہ کچھ جگہوں پر عام لوگوں کو بھی اس مہم کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اپوزیشن کا دعوی ہے کہ بلڈوزر کا استعمال فرقہ وارانہ خطوط پر کیا جا رہا ہے اور حکومت لوگوں کی روزی روٹی چھین رہی ہے۔ یاد رہے مقبوضہ کشمیر کے بیس اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کو بطور خاص نشانہ بنایا گیا ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا جبکہ ان کی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0