ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کرناٹک: امتحانات میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی، بی سی ناگیش

       
مناظر: 572 | 3 Mar 2023  

 

بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیرتعلیم بی سی ناگیش نے ایک بار پھر حجاب سے متعلق اپنے متعصبانہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی اور حجابی طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا جماعت بی جے پی سے وابستہ بی سی ناگیش نے کہا کہ مسلم طالبات کو امتحانی مراکز کے احاطہ تک ہی حجاب پہن کر جانے کی اجازت ہوگی لیکن امتحان کے کمرہ میں انہیں حجاب کو اتارنا ہوگا۔قبل ازیں کچھ طالبات نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انہیں حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے اجازت دی جائے گی تاہم وزیر تعلیم کے بیان نے ان کی یہ امید ختم کر دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم طالبات نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور حجاب پہن کر امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔ یہ معاملہ تاحال بھارتی عدالت عظمی میں زیر التوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0