ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر میں ساڑھے 15 ارب ڈالر کی کمی، 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

       
مناظر: 814 | 4 Mar 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک) بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے گر کر 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک 560.94 ارب ڈالر کی تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کی طرف سے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں میں کل 15.5 ارب ڈالر کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں ذخائر میں 330 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔ 17 فروری تک کے ہفتے میں ذخائر 561.27 ارب ڈالر رہے۔ مرکزی بینک ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح مبادلہ میں گراوٹ کو روکنے کے لیے سپاٹ اور فارورڈز مارکیٹ میں مداخلت کرتا ہے۔ آر بی آئی نے ماضی میں کہا ہے کہ ذخائر میں تبدیلی بھی ویلیو ایشن نفع یا نقصان سے ہوتی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فاریکس مارکیٹ کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آر بی آئی ممکنہ طور پر روپے کو ڈالر کے مقابلے میں 83 سے نیچے گرنے سے روکنے کے لیے ڈالر فروخت کر رہا ہے۔ جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر 81.9650 روپے رہی جو تقریباً دو ماہ میں اس کا سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0