پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

انتخابات میں کامیابی کیلئے مودی کی کشمیر میں قتل و غارت کی پالیسی ہے ، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 777 | 4 Mar 2023  

 

سرینگر (نیو زڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت انتخابات میں ووٹوں کے حصول کیلئے مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں سرکاری ملازمین کو بلا جوازطور پر برطرف او ر لوگوں کے مکانات ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور انکی زندگی تباہ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی اس پالیسی سے بھارتیوں کے ووٹ تو حاصل کرسکتی ہے لیکن جموںوکشمیر میںیہ بے گناہ جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0