نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گارڈ اور ڈرائیور کی تنخواہ بڑی بڑی کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیورز دنیا کی بہترن اور جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں چلانے کی مہارت رکھتے ہیں اور ایک ڈرائیور کی تنخواہ آج سے 6 سال قبل بھی دو لاکھ روپے ماہانہ تھی۔اس سے زاندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ڈرائیور کی تنخواہ کیا ہوگی۔ امبانی گھرانے کے ڈرائیورز کی بھرتیاں پرائیویٹ کنٹریکٹنگ فرم کے ذریعے کی جاتی ہیں اور ان ڈرائیوز کو ارب پتی خاندان کے پرتعیش طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت سے گزرنا ہوتا ہے۔