جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج کے کرنل کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

       
مناظر: 986 | 6 Mar 2023  
سرینگر06مارچ(نیو زڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کے بعدبھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارکی بھی دل کادورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔
سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کے کانسٹیبل روہی رام نے سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں ٹریننگ کے دوران دوڑتے ہوئے سینے میں درد کی شکایت کی۔اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس سے قبل اتوار کو ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کے اعلیٰ آفیسرز دل کے دوروں سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افسران خودکشیاں کر چکے ہیں ۔