پیر‬‮   30   دسمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری وفد جنیوا میں یو این ایچ آر سی کے 52ویں اجلاس میں شرکت کرے گا

       
مناظر: 921 | 6 Mar 2023  

 

جنیوا06مارچ(نیو زڈیسک )کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والا 10رکنی کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں شرکت کرے گا۔
یو این ایچ آر سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میںکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کی زیر قیادت وفدمیں سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف خان، شمیم شال، حسن البناء ، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، ڈاکٹر ولید رسول، ڈاکٹر عبدالرشید، شگفتہ اشرف، ڈاکٹر سائرہ شاہ ،مسز نائلہ الطاف کیانی اور دیگر شامل ہیں۔وفد یو این ایچ آر سی کے ہائی کمشنر، خصوصی نمائندوں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔تاہم سیشن کا بنیادی مقصد بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی، اختلاف رائے پر پابندی، لوگوں کے تعلیم اور مذہبی حقوق پر حملوں اور کشمیری قیدیوں کی حالت زارپر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔۔وفد دنیا کو بھارتی حکومت کے مذموم عزائم سے آگاہ کرے گا جن کا مقصد خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا، فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم اکثریت کے کردار کو کم کرنا اور غیرکشمیریوں کوووٹنگ کا حق دے کر اسمبلی میں کشمیری مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنا ہے۔ مندوبین انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، زمینوں پر قبضے، جائیدادوں کی مسماری پر بھی بات کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0