جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں ہندو عفریت بن گئے ، مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملہ کر دیا

       
مناظر: 284 | 7 Mar 2023  

بہار (نیوز ڈیسک )پٹنہ(اے پی پی) بہار کے ضلع سیتامڑھی میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملے کرنیوالے انتہاپسند ہندوؤں کیساتھ جھڑپ میں 2 افسروں سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے ضلع سیتامڑھی کے پریہار تھانے کی حدود میں کئے گئے ، کشیدگی کے باعث علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ بھارتی پولیس نے 49 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، جھڑپ میں زخمی ہونیوالوں میں ایک ڈی ایس پی اور ایک اے ایس آئی شامل ہیں ۔