اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ کے شہرہ آفاق موسیقار، کمپوزر، گلوکار اور اسکرین رائٹر اے آر رحمان کا بیٹا اے آر امین سیٹ پر بھاری بھرکم فانوس کے گرنے سے ہونے والے حادثے میں بال بال بچ گیا۔
اے آر امین کی جانب سے انسٹاگرام پر واقعہ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کچھ روز قبل میں کیمرے کے سامنے پرفارم کرنے میں مصروف تھا، میری میوزک ویڈیو کی شوٹنگ ہورہی تھی جب پورا روف ٹرس اور فانوس نیچے گر پڑا جو مجھ سے چند انچ دور گرا۔
اے آر امین نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل محفوظ رہا اور زندہ ہوں جب کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اے آر امین نے مزید کہا کہ اس واقعے کے باعث میں اور میری پوری ٹیم ذہنی صدمے میں ہیں اور اب تک اس ذہنی اذیت سے نہیں نکل سکے ہیں۔
دوسری جانب اس واقعے پر اے آر رحمان نے سیٹس پر عالمی معیار کی سیفٹی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی سیٹس میں سیفٹی کا معیار بلند ہونا چاہیے۔