ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کشمیریوں کے جعلی انکاؤنٹرز میں ملوث، رپورٹ 

       
مناظر: 450 | 8 Mar 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بین الاقوامی برادری سے ڈھکے چھپے نہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان انسانیت مظالم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں معصوم کشمیریوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کرنے والے بھارتی فوج کے برگیڈیئر اجے کوٹاچ کے حوالے سے حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوج کے بریگیڈیئر اجے کوٹاچ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔  بھارتی فوج کے زیرنگرانی بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کیا گیا جن کی سربراہی بریگیڈیئر اجے کوٹاچ کر رہے تھے۔ نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد پتہ چلا کہ تینوں نوجوان خالی ہاتھ تھے اور ان کا کسی بھی عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، بھارتی فوج اپنے افسران کو عمر قید کی سزا دے کر بچانا چاہ رہی ہے جبکہ انکے جرم کی اصل سزا پھانسی ہے۔ اس بہیمانہ قتل کے بھارتی افسران نہ صرف میڈل سجائے گھوم رہے ہیں بلکہ فیک انکاؤنٹرز کے نام پر انعامی رقم بھی کھا چکے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0