ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی رہنما کپل سبل کا بی جے پی کی ناانصافیوں کے خلاف ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان

       
مناظر: 579 | 8 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی قانون دان ، کانگریس کے سابق رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے ملک میں جاری بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کیلئے ” انصاف کا سپاہی“ کے نام سے ایک ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کپل سبل نے تمام غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ اور حزب اختلاف کے رہنماؤں سمیت عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کام میں ان کاساتھ دیں۔ انہوں نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس سلسلے میں گیارہ مارچ کو نئی دلی کے جنتر منتر پر ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گاجس میں عا م لوگوں کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ”انصاف کا سپاہی“ ایک قومی سطح کا فورم ہو گا جس میں وکلا ءسب سے آگے ہونگے۔ کپل سبل نے کہا کہ آرایس ایس ہر طرف اپنے نظر یے کا پرچار کر رہی ہے جس سے ناانصافی جنم لے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس ناانصافی کا مقابلہ کریں گے۔
کپل سبل نے مزید کہا کہ اس وقت بھارت میں عام شہریوں، اپوزیشن جماعتوں ، اساتذہ، صحافیوں، چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ہمار ا یہ پلیٹ فارم سب کے لیے ہوگا جوسب کے مفادات کی جنگ لڑے گا اور اپنی آواز بلند کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0