جمعرات‬‮   16   جنوری‬‮   2025
 
 

لہہ : بھارتی فوجی دل کے دوروں سے مرنے لگے ،ایک اور کرنل کی موت سے بھارتی فوج خوفزدہ

       
مناظر: 515 | 8 Mar 2023  

لہہ(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے علاقے لہہ میں بھارتی فوج کے ایک افسرکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
کرنل آر ایس کڑواسارا جو اسٹیشن ہیڈکوارٹر لہہ میں تعینات تھا ، دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع جھنجھنو کے شہر پلانی سے تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں میں دل کا دورہ پڑنا ایک معمول بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ چند دنوں میں یہ اس طرح کی تیسری موت ہے۔گزشتہ روز بھی بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں تربیت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کے اعلیٰ آفیسرز دل کے دوروں سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افسران خودکشیاں کر چکے ہیں ۔یکے بعد دیگرے ان واقعات سے بھارتی فوج میں خوف کے سائے منڈلاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0