جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی عوام جنونی ہو گئے ، رنگ پور میں تیز آواز میں میوزک سننے پر کینیڈین شہری قتل

       
مناظر: 696 | 9 Mar 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بلند آواز میں گانے چلانے پر بھارتی نژاد کینیڈین شہری کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع رنگ پور میں بلند آواز میں گانے چلانے پر کینیڈین شہری کو مشتعل گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں نوجوان ہلاک ہو گیا۔ قتل ہونے والا 24 سالہ کینیڈین شہری مستقل طور پر کینیڈا میں رہائش پزیر تھا جو اپنی والدہ کے ہمراہ گزشتہ ماہ بھارت آیا تھا۔ بھارتی پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقع پیر کے دن قریب 11 بجے پنجاب کے ضلع رنگ پور کے گاؤں غازی پور میں پیش آیا اور مقتول کی شناخت پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے، اس کے تمام اہل خانہ بھی ادھر ہی آباد ہیں، مقتول شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔
بھارتی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے بلند آواز میں میوزک چلانے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ بہوش ہو گیا، تشویش ناک حالت میں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے واضح کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے اور جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ ان دنوں وہاں بھارتی پنجاب کا ایک بہت بڑا فیسٹیول بھی منعقد ہو رہا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0