پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارت اقلیتوں کیلئے نو گو ایریا ، بھارتی پولیس کامسیحی عبادت گزاروں پر حملہ، تشدد اورہراساں کیا

       
مناظر: 489 | 10 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت میں تمام اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں تیزی سے غیر محفوظ ہو رہی ہیں، جیسا کہ آج سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں بھارتی پولیس کو ایک عبادت گاہ پر حملہ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ پولیس مسیحی برادری کی عبادتگاہ میں زبردستی داخل ہو کر وہاں موجود خواتین سمیت عبادت گزاروں کو ہراساں کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو کا کیپشن ” بھارت میں کسی مذہب کو عبادت کی اجازت نہیں ”ہے۔ عیسائیوں کو گھروں میں عبادت کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔کیپشن میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی کرنے والے امریکی اور یورپی کہاں ہیں؟ مسلمان پہلے ہی بھارت میں خوفزدہ ہیں اور او آئی سی بھی اس بارے میں کوئی آواز بلند نہیں کر رہی ہے ۔