سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعرات کو سرینگر کے علاقے قمر واڑی میںدریائے جہلم سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش جمعرات کی سہ پہر دریا سے برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ لاش بڈگام کے نوجوان کی ہو سکتی ہے جو تقریبا 20 دن قبل جہلم میں ڈوب گیاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوان کے اہل خانہ کو لاش کی شناخت کے لیے بلایا گیا ہے۔