منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے حملے میں بھارتی فوج کے2 کوبرا کمانڈو شدید زخمی

       
مناظر: 996 | 10 Mar 2023  

 

رائے پور (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک حملے میں کوبرا یونٹ کے جنگل وار فیئر کے ایک افسر سمیت بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو کمانڈو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی کوبرا کمانڈوز کی شناخت کوبرا کی 202ویں بٹالین کے انسپکٹر منیش کمار مینا اور 208ویں بٹالین کے کانسٹیبل امیت موڈک کے نام سے ہوئی ہے جوشورش زدہ ریاست کے ضلع سکما میں نکسل باغیوں کے ایک حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع سکما کے دبمارکا کیمپ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپیشل ٹاسک فورس اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن کی 202ویں اور 208ویں بٹالین نے کم سے کم چھ نکسل باغیوں کو زخمی کر دیا۔بھارتی فوجی آپریشن ضلع سکما کے کئی علاقوں میں جاری ہے۔