جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم تیزی سے پھیلنے لگی، پہلی 2 ہلاکتوں کی تصدیق

       
مناظر: 240 | 10 Mar 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انفلوئنزا کی خطرناک قسم ایچ تھری این ٹو (H3N2) وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے پہلی ہلاکت کی بھی تصدیق کی جاچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ انفلوئنزا وائرس کے اب تک 90 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے دو افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جہاں ریاست کرناٹکا میں 82 سالہ شہری چل بسا۔
82 سالہ شہری کو 24 فروری کو وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی موت یکم مارچ کو ہوئی تھی جب کہ دوسرے شہری کی ہلاکت ہریانہ میں ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ یکم مارچ کو انتقال کرنے والے شہری کو شوگر بھی تھی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جسے ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے، اس وائرس کی علامات بھی کورونا سے ملتی جلتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0