جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس نے غریب کسان کو ڈاکو بتا کر جعلی مقابلے میں مار ڈالا

       
مناظر: 418 | 12 Mar 2023  

 

گوہاٹی (نیو زڈیسک )بھارتی ریاست آسام میں پولیس کاکہنا ہے کہ تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ریاست میں پولیس مقابلے میں مارا گیا شخص کوئی ڈاکو نہیں بلکہ ایک غریب کسان تھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سینئرپولیس افسر نے بتایا کہ آسام کے ضلع اڈلگوری میں ایک پولیس مقابلے میں ماراگیا شخص ڈاکو نہیں بلکہ ایک کسان تھا اور سی آئی ڈی کی تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ تھا۔انہوںنے کہاکہ تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مرنے والا ڈاکو کینارام بورو عرف کینارام باسوماتری نہیں بلکہ کوئی اورتھاجس کی شناخت ڈمبیشور ماچاہری کے نام سے ہوئی ہے اوراس کے خاندان کا کہناہے کہ وہ ایک عام کسان تھا ۔پولیس نے دعویٰ کیا تھاکہ 24فروری کو روٹہ علاقے کے دھنسیریکھوٹی گائوں میں ہونے والی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0