اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیر میں ہمہ وقت کرفیو نافذ رکھنے والا بھارت خودقدرت کے بھیانک کرفیو کا شکار ، الرٹ جاری

       
مناظر: 257 | 13 Mar 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک بار پھر کورونا کی نئی لہر نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت میں تقریباً 4 ماہ کے بعد ایک بار پھر کورونا کے 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وفاقی حکومت نے تمام ریاستوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا کی یہ لہر اس قدر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کہ بھارتی محکمہ صحات کی جانب سے کسی بھی وقت سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں جن میں مبینہ طور پر کرفیو بھی شامل ہے ۔ کورونا کے یہ نئے 524 کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا کے مرض میں مبتلا مریضون کی تعداد 3618 ہو گئی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں ایک شخص کورونا سے ہلاک ہو گیا ہے۔ بھارتی کی مرکزی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق آج صبح 8 بجے تک کیرالہ میں کورونا سے ہلاک ہونے شخص کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 30 ہزار 7 سو 81 ہو گئی ہے۔ بھارت کے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا محکمہ صحت موسمی انفلوئنزا کی ذیلی قسم ایچ 3 اور این 2 کے کیسوں میں کووڈ کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاستوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انفلوئنزا جیسی بیماری یا شدید سانس کے انفیکشن کو نظر انداز نہ کریں۔ بھارتی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں انفلوئنزا کے کیسز پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہے اور اسپتالوں میں ادویات اور طبی آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
مرکزی صحت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ پچھلے چند ماہ میں کورونا کے کیسوں میں نمایاں کمی آئی لیکن کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0