اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں ہولی کا تہوار مسلمان خواتین پر بھاری ، ہندو مسٹنڈے حراساں کرتے رہے

       
مناظر: 945 | 13 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں انتہا پسندہندؤں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے ایک بھیانک خواب بنا دیا ہے۔ ہولی کے دن بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایک رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے حراساں کیا گیا بعد ازاں ان پر زبردستی رنگ ڈال دیا گیا۔
ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کوپولیس کی موجودگی میں اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراو¿ کر تے دیکھا جاسکتا ہے۔وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0