منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

جموں : دل کا دورہ پڑنے سے ایک اوربھارتی فوجی افسر کی موت، تعداد سینکڑوں میں پہنچ گئی

       
مناظر: 369 | 13 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع پونچھ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے جو ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں کی اس طرح کی چوتھی ہلاکت ہے۔
بی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت بی ایل جونکو کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے مینڈھر میں پراسرار طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس موت سے نئی دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں خاص طورپرمقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں میں اس طرح کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسرمینڈھر نے بھی فوجی افسر کی موت کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فورسز اہلکاروں میں دل کا دورہ پڑنا بہت عام ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز اہلکاروں کی یہ چوتھی موت ہے۔اس سے قبل بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل گزشتہ پیر کو سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔اس سے ایک روز قبل اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل کی اسی طرح سے موت ہو گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0