اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو بھارتی خاندانی نظام کے منافی قرار دیدیا

       
مناظر: 975 | 14 Mar 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت کی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے حلف نامے میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بھارت کے خاندانی نظام کے نظریے کے منافی قرار دے دیا۔ مرکزی بھارتی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے حلف نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت میں خاندان کا نظریہ بائیولوجیکل مرد اور عورت پر مشتمل ہے، جبکہ عدالت کیلئے بھی ممکن نہیں کہ ایسے تمام قوانین اور پالیسیوں کو تبدیل کر دے جس کی جڑیں مذہبی اور سماجی اقدار میں بہت گہری ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ہم جنس پرستوں کے ایک ساتھ رہنے کو قابل سزا جرم کے کیٹگری سے نکال دیا گیا ہے تاہم یہ بھارت کے شوہر، بیوی اور بچوں پر مشتمل فیملی یونٹ کے نظریے کے مترادف نہیں ہو سکتا۔ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف مذاہب میں بھی شادی کے ادارے کو الگ نظریے سے دیکھا جاتا ہے ہندو مذہب کے مطابق مرد اور عورت کا ملن ایک مقدس باہمی فریضہ ہے جسے دونوں کو مل کر پورا کرنا ہے، اسی طرح مسلمانوں میں یہ عورت اور مرد کے درمیان ایک معاہدہ ہے، لیکن ہم جنس پرستی اس سے بلکل مختلف ہے جس وجہ سے اسے یکساں نہیں سمجھا جا سکتا۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں نوٹس جاری کرتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو متعلقہ کمیونٹی کے لوگوں کا بنیادی حق قرار دیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0