نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت کے ایوان زیریںراجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈر پیوش گوئل کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک آمر کی طرح بھارت پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔
راہل گاندھی نے اپنے لندن کے دورے کے دوران برطانوی دارلعوام میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارت میں جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے اور ملکی اداروں پر حملے جاری ہیں ۔ ملکارجن کھڑگے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی بھارت میں جمہوریت کو کچل رہی ہے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت میں جمہوریت کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہر خود مختار ادارے کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم مودی کے چین ، جنوبی کوریہ ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں ہر طرح کی بات کرنے کی آزادی ہے تو راہل گاندھی کویہ آزادی کیوں حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم کسی ادارے میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن کہا جاتا ہے۔انہوں نے مودی کے کناڈا میں اس بیان کی مذمت کی کہ وہ بطوروزیر اعظم پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کر رہے ہیں۔ کانگریس کے صدر نے مزید کہا کہ انہیں بھی ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اورہمارے مائیک بند کر دیئے جاتے ہیں ۔