جئے پور(نیوز ڈیسک ) ایک عجیب فیصلہ میں راجستھان میں اجتماعی شادیاں کرانے والی ایک مقامی کمیٹی نے اجتماعی طورپر طئے کیا ہے کہ صرف کلین شیو دولہوں کو منڈپ میں آنے دیا جائے اور داڑھی والوں کو لوٹا دیا جائے۔ شتریہ کماوت ساموہک وِواہ سمیتی نے جو 30 مارچ کو اجتماعی شادیاں کرانے والی ہے‘ اپنی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ صرف کلین شیو دولہے منڈپ میں آئیں‘ داڑھی والوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ میٹنگ گووند گڑھ میں ہوئی۔ صدر کمیٹی ستیہ نارائن موار اور سکریٹری چھوٹو رام موال نے کہا کہ دولہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلین شیو آئیں تاکہ ہندوستانی کلچر کو بڑھاوا ملے۔ مغربی اثرات کے تحت کئی دولہے لنبی داڑھیوں کے ساتھ آرہے ہیں جو اچھا نہیں لگتا۔ کئی مرتبہ ان کی شناخت چھپ جاتی ہے۔ اس ہدایت کے بعد 9 جوڑوں نے شادی کے لئے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔