منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر کا بجٹ بھارت کا لفظی گورکھ دھندہ ، اس میں عوام کیلئے کچھ نہیں ، نیشنل کانفرنس

       
مناظر: 441 | 15 Mar 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ علاقے کے سال 2023-2024 کے بجٹ میں لوگوں کی بہتری کیلئے کچھ نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے مقبوضہ علاقے کے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کشمیر کی صنعت و تجارت کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں رکھی گئی اور یہ محض الطاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں ہے اور نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کا کوئی خاکہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لاکھوں بے روزگار نوجوان ہیں اور بجٹ میں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی حالت زار کی بہتری کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں ہے ۔
عمران نبی نے کہا کہ یہ لگاتار پانچواں بجٹ ہے جسے مقبوضہ علاقے کی منتخب مقننہ نے پاس نہیں کیا اور اسے پیش کرنے سے پہلے متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0