منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکی ہے، مسرت عالم

       
مناظر: 358 | 15 Mar 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے یکے بعد دیگرے وحشیانہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو قتل اور معذور کر رہے ہیں تو دوسری طرف بھارتی حکام کشمیریوں کو اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مخالفت کرنے پر سزا دینے کے لیے ان کی جائیدادیں ضبط کر رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ فرقہ پرست مودی حکومت کی طرف سے علاقے کے لوگوں کو معاشی طور پر معذور کرنے کی ایک اور سازش ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو فوجی طاقت کے ذریعے فتح کرنے میں ناکامی کے بعد انہیں قتل کرنے کے لیے مزید خودکار ہتھیار کشمیر میں لا رہا ہے۔
مسرت عالم بٹ نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو دبانے میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0