اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دنیا کی سب سے بڑی آبادی لیکن بھارت تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست سے غائب

       
مناظر: 791 | 15 Mar 2023  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کہیں بھی نہیں ہے۔
ورلڈ سٹیٹسٹکس نے دنیا کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ آبادی کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 20ممالک کی فہرست میں بھارت اور امریکہ کہیں بھی نہیں ہیں۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 3 ممالک میںسوئٹزرلینڈ پہلے، جاپان دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبرپرہیں، امریکہ21ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں کہیں نہیں ہے۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ10ممالک کی فہرست میں جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، ڈنمارک چھٹے، ناروے ساتویں، فن لینڈ آٹھویں، کینیڈا نویںاور نیدرلینڈ دسویں نمبرپر ہے۔ چین 26ویں نمبر پر ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی یونیورسٹیوں میں چار امریکی یونیورسٹیوں نے 2023 کی کیو ایس درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ان میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے، ہارورڈ یونیورسٹی پانچویں اور یونیورسٹی آف شکاگودسویں نمبر پر آئی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0