جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کااعلان، ہندو تنظیموں کی مسلمانوں کیخلاف مسلسل زہر فشانی

       
مناظر: 414 | 16 Mar 2023  

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہند انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے” ہندو جن آکروش مورچہ”کے نام سے ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں بھارتی سپریم کورٹ کے منع کرنے کے باوجودمسلمانوں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
اسی طرح کی ایک ریلی ممبئی کے مضافاتی علاقے میراروڈ میں نکالی گئی جس میں بھارتی وزیرنارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے سمیت مقررین نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔ میراروڈکو مسلم اکثریتی علاقے کے طورپر جانا جاتا ہے۔مظاہرین نے میراروڈ میں تقریباًدوکلومیٹر تک مارچ کیا اورمقررین نے نام نہاد ”لو جہاد”، ”لینڈ جہاد”کے خلاف تقریریں کیں۔ ریلی میں رکن اسمبلی نتیش رانے سمیت بی جے پی ، وی ایچ پی ، بجرنگ دل اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ مقررین کے اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر نتیش رانے نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان سارا پیسہ ہندوئوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں ۔ اگر اس پیسے کو فرقے کی خوشحالی کے لئے استعمال کیاجائے توپھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن وہ یہ پیسہ دہشت گردی، لوجہاد اوربہت سی دیگر چیزوں کے نام پر ہندوئوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کی معاشی خوشحالی کوروکنے کے لئے مہم چلانی پڑے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0