ہفتہ‬‮   7   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت :مولانا توقیر رضا خان بریلوی ساتھیوں سمیت گھر پر نظربند

       
مناظر: 817 | 16 Mar 2023  

 

بریلی یوپی(نیوز ڈیسک )بھارت میں معروف عالم دین اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان بریلوی اور ان کے تین ساتھیوں کواپنے گھروںمیں نظربند کردیا گیاہے۔
نظربند کئے گئے ان کے ساتھیوں میں نفیس ،ندیم اور منیر ادریسی شامل ہیں۔منیر ادریسی مولانا کے ترجمان بھی ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ درگاہ اعلیٰ حضرت کمپلکس کے اطراف جہاں مولانا رہتے ہیں، بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے جبکہ مولانا کے ساتھیوں کے مکانوں پر بھی پہرہ دیا جارہا ہے۔ مولانا رضانے ہندوتوا تنظیموں پر پابندی کے مطالبہ کے لئے اپنے حامیوں سے دہلی کی طرف مارچ کی اپیل کی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ شیوکانت دیویدی نے بتایا کہ مولانا کو تین دن کے لئے گھر میں نظربندکیاگیاہے اور ضرورت پڑنے پر نظربندی بڑھ سکتی ہے۔بریلی کی سٹی مجسٹریٹ رینو سنگھ کا کہنا ہے کہ مولانا نے مارچ نکالنے کی اجازت نہیں لی اور صرف سینئر عہدیداروں کو مطلع کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ انٹلیجنس ایجنسیوں کی ان اطلاعات پر مولانا اور ان کے ساتھیوں کو نظربند کردیا گیا کہ ان کے مارچ سے امن وامان مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مولانا نے بریلی تا دہلی ترنگا یاترا نکالنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا اور ہندوتوا تنظیموں پر پابندی کے لئے ان کا صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو یادداشت پیش کرنے کا منصوبہ تھا۔انہوں نے گزشتہ ہفتے مرادآباد میں کہا تھا کہ علیحدہ خالصتان کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف غداری کا کیس درج کرنے والی حکومت کو چاہئے کہ وہ ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایسا ہی کرے۔ مولانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہمارے نوجوان مسلم راشٹر کا مطالبہ کرنے لگے تو پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ جھوٹا ہے۔ بعض مذہبی جنونی ملک میں نفرت کے بیج بورہے ہیں۔ انہوں نے کہاتھا کہ مسلمانوں کے ساتھ نفرت بڑھتی جارہی ہے، مساجد اور مدارس کے تحفظ کی ضرورت ہے۔جس کے بعد مرادآباد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0