جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی بڑھکیں مارتے رہے اور پاکستان نے بھارت کو گھرمیں گھس کر مارا؛ کانگریس

       
مناظر: 463 | 16 Mar 2023  

 

جے پور(پیارا کشمیر نیوز ڈیسک ) راجستھان میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اجتماع سے خطاب میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ 4 سال گزر جانے کے باوجود پلواما حملے کی انکوائری رپورٹی سامنے کیوں نہیں آئی۔
سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ مودی نے پلواما حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا کیوں کہ اس واقعے کے دو ماہ بعد ہی اپریل 2019 میں ہونے والے انتخابات میں مودی نے پلواما حملے کو بنیاد بنا کر ہندو ووٹرز کی ہمدردی سمیٹی اور الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
راجستھان میں کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کے لیے تو نہیں کروایا گیا تھا۔ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔
سکھ جندر سنگھ نے کہا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔ مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لائے ہیں۔
کانگریس رہنما کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے اور مُودی سرکار کے خلاف بیانات کو غداری سے تشبیہہ دے ڈالی۔
خیال رہے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو ماضی میں کئی بار آگاہ کر چکا ہے اور اب یہی بات بھارتی سیاست دان بھی کہہ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0