ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی ، کشمیری والدین کاا سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 543 | 16 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری والدین نے ایک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی عمر مقرر کرنے کے جبری فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بچوں کے والدین نے ٹنڈیل بسکو اور مالنسن اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کے سکول میں داخلے کی عمر مقرر کرنے کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میںاحتجاج کیا اور سکولوں کی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ دیگر پرائیویٹ سکولوں کی طرح تعلیمی پالیسی پر عمل کریں۔
احتجاج کرنے والے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ کسی دوسرے اسکول نے پالیسی کو سابقہ اثر کے ساتھ نافذ نہیں کیا لیکن اس اسکول نے تعلیمی پالیسی کو سابقہ اثر کے ساتھ لاگو کرکے والدین اور طلبا کیلئے مشکلات پید اکردی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0