جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

خود گرا یا مار گرایا ؟چین کی سرحد پر بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

       
مناظر: 398 | 16 Mar 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے۔ ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ اسی ریاست میں گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فوج کے 7 سے زائد ہیلی کاپٹر حادثوں میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت 40 اہلکار اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0