جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم ، درجنوں کشمیری سرکاری ملازمتوں سے برطرف

       
مناظر: 754 | 16 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی گورنر منوج سنہا نے اعتراف کیاہے کہ حریت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام پر 47کشمیریوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
منوج سنہا نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ میں نے ایک روز قبل عسکریت پسندوں کو نوکریاں دینے کے بارے میں جو بیان دیا تھا وہ حقائق پر مبنی تھا کیونکہ بہت سے لوگوں کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جا چکی ہے۔تاہم آزاد ذرائع نے گورنر کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیری ملازمین کی جگہ بھارت سے ہندوتوا سوچ رکھنے والے افراد کو بھرتی کرنا چاہتی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں اپنے ہندو راشٹرکے ایجنڈے کو آگے بڑھاسکے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0