منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

معصوم کشمیریوں کی ہائے لگ گئی ، پے در پے 5بھارتی فوجی دل کے دورے سے ہلاک

       
مناظر: 332 | 16 Mar 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک اور بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا جوگزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی اس طرح کی پانچویں موت ہے۔
ساوجیاں میں بھارتی فوج کے ایک نائیک سنیل کمار کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم ضروری تفصیلات جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ایک پولیس افسرنے بھی بھارتی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جس کی شناخت بی ایل جونکو کے نام سے ہوئی ہے، 13مارچ کو پونچھ کے علاقے مینڈھر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔ بھارتی فوج کا ایک کرنل آر ایس کڈواسارا7مارچ کو لداخ کے علاقے لہہ میں،سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل 6مارچ کو سرینگر کے علاقے لیتہ پورہ میںاور ایک کرنل جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، 3مارچ کو ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0