جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

پوری دنیا میں تذلیل ، 700 ہندوستانی طلباء دو نمبری کی وجہ سے کینیڈا سے ملک بدر

       
مناظر: 652 | 17 Mar 2023  

 

اوٹاوا(نیوز ڈیسک ) کینیڈا سے 700 سے زائد ہندوستانی طلبہ کو ملک بدری کا سامنا ہے اس سے قبل شمالی امریکی ملک کے عہدیداروں کو پتہ چلا کہ ان کے داخلہ پیشکش مکتوبات جو تعلیمی اداروں کیلئے ہیں وہ فرضی ہیں۔
انہیں سی بی ایس اے کی جانب سے ملک بدر ہونے کا مکتوب موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان 700 طلباء نے ایجوکیشن مائیگریشن سرویسس موقوعہ جالندھر کے ذریعہ اسٹڈی ویزوں کی درخواستیں داخل کی تھیں جبکہ اس کی قیادت برجیش مشرا کرتے ہیں۔
انہوں نے سرکردہ تعلیمی ادارے ہمبر کالج میں داخلہ فیس کے بشمول تمام اخراجات کیلئے طلبہ سے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی تھی لیکن اس میں طیارے کے ٹکٹس اور سیکوریٹی ڈپازٹس شامل نہیں تھے۔ 2018-19 میں تعلیمی بنیاد پر یہ طلباء کینیڈا گئے تھے۔
دھوکہ دہی کا اس وقت پتہ چلا جبکہ ان طلبہ نے مستقل سکونت(پی آر) کینیڈا میں حاصل کرنے کیلئے درخواست پیش کی تھی جس کی وجہ سے داخلہ پیشکش مکتوبات کی جانچ پڑتال کی گئی یعنی سی بی ایس اے نے دستاویزات کی جانچ کی جس کی وجہ سے طلباء کو ویزے جاری کئے گئے تھے۔
بعد ازاں داخلہ پیشکش مکتوبات جعلی پائے گئے۔ ماہرین نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر طلباء اپنی تعلیم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں۔ انہوں نے ورک پرمٹس حاصل کرتے ہوئے کام کا تجربہ بھی حاصل کرلیا ہے جس وقت انہوں نے پی آر کیلئے درخواست کی اس وقت وہ مصیبت میں پڑگئے۔ کینیڈا میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا ایک تعلیمی دھوکہ دہی واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوکہ بازی کا یہ بڑا واقعہ کینیڈا کیلئے درخواست گزاروں کی بڑی تعداد کا نتیجہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0