جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

چینی سرحد کے قریب تباہ ہونے والے بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ ہلاک

       
مناظر: 465 | 17 Mar 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک) ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح سوا 9 بجے ہیلی کاپٹر کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔ بھارتی فوج کی 5 سرچ ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، منڈالا کے قریب گاؤں بنگلاجاپ سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بجے گاؤں سانج سے پرواز کی تھی اور اسے آسام کے علاقے میساماری جانا تھا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر منڈالا میں تباہ ہوا ہے۔ اسپیشل انوسٹی گیشن سیل کے ایس پی روہیت راجبیر سنگھ کے مطابق گاؤں والوں نے ساڑھے 12 بجے ہیلی کاپٹر کو دیرنگ کے علاقے میں زمین پر دیکھا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کوئی فون سگنلز نہیں ہیں اور شدید دھند ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ صرف 5 میٹر ہے۔ ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر رینک کے پائلٹ ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے جو ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0