\
منگل‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

سرینگر :عمر عبداللہ کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 255 | 17 Mar 2023  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع بڈگام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جیلوں میں بند تمام کشمیریوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایک کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کا ایک وفد مقبوضہ علاقے میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ جاننے کے لیے بھارتی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔